نیویارک (آئی آر کے نیوز): اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران مخالف امریکی قرارداد کو روس نے مسترد کرتے ہوئے اسے غیرمتوازن اور اشتعال انگیز اقدام قرار دے دیا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق امریکا نے بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر کی حمایت سے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی تھی، جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز میں حملے بند کرے اور جہازوں پر عائد ٹول ختم کرے۔
روسی مندوب نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایک بار پھر خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
