ایران نے آبنائے ہرمز میں وارننگ نظرانداز کرنیوالے امریکی جہاز پر میزائل داغ دیے



 تہران (آئی آر کے نیوز): ایرانی خبرایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایرانی وارننگ نظر اندازکرنے والے امریکی جہاز کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیاہے۔

ایرانی خبرایجنسی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ حملوں کے بعد امریکی جہاز نے اپنا سفر روک دیا ہے، امریکی جہاز پسپائی اختیار کرنے اور علاقے سے بھاگنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

ایران نے اعلان کیا تھاکہ آبنائے ہرمز سےکوئی بھی بغیر اجازت نہیں گزر سکتا، ایران کا کہنا ہے کہ ہدایات نظراندازکرنے والے کو فوج فیصلہ کن جواب دے گی۔

جدید تر اس سے پرانی