ایرانی نیوی نے امریکی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز میں داخلےسے روک دیا

 


تہران (آئی آر کے نیوز): ایرانی نیوی نے امریکی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز میں داخلےسے روک دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی نیوی نے امریکی بحری جہازوں کے آبنائے ہرمز میں داخلےسے روک دیا، فوری اور مضبوط وارننگ کے ذریعے دشمن کے جہازوں کا راستہ روکا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں وارننگ کو نظر انداز کرنے پر امریکی بحری جہاز پر میزائل فائر کیے گئے، میزائل امریکی بحری جہاز پر لگے، میزائل لگنے پر امریکی جہاز آبنائے ہرمز سے واپس مڑ گیا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے بحری جہازپر میزائل حملے کی تردید کردی، ایران کا کوئی میزائل امریکی بحری جہاز پر نہیں لگا۔

جدید تر اس سے پرانی