جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز پر غور جاری ہے، ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، ایران

 


تہران (آئی آر کے نیوز): ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے بھیجی گئی نئی تجویز زیرِ غور ہے، تاہم اس پر حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی پیغام پاکستان کے ذریعے موصول ہوا ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ اس وقت اس تجویز کی تفصیلات پر بات نہیں کی جا سکتی کیونکہ یہ معاملہ ابھی جائزے کے مرحلے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے اکثر ’غیر معمولی اور غیر معقول مطالبات‘ سامنے آتے ہیں جس کی وجہ سے اس تجویز کا جائزہ لینا بھی آسان نہیں۔

جدید تر اس سے پرانی