اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 5 ہزار 726 میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بجلی کی پیداوار 14 ہزار 274 میگاواٹ اور طلب 20 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔