نیویارک (آئی آر کے نیوز): بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ، ۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 113 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا ایران کشیدگی اور جنگ بندی مذاکرات میں تعطل کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔
بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں سال 2022 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ، لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 113.85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
