حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

 


حزب اللہ نے 24 گھنٹوں میں اسرائیل پر 39 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کے دوران اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان سخت لڑائی جاری ہے۔

شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کی جانب سے تقریباً 39 راکٹ داغے گئے۔ حزب اللہ نے کہا کہ اس نے شمالی اسرائیل میں 39 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

تاہم اسرائیل نے جواب کارروائی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں 350 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جنوبی لبنان کے ایک بڑے حصے کے رہائشیوں سے انخلا کی اپیل کردی گئی ہے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ لبنانی سرزمین کے اندر آٹھ سے 10 کلومیٹر پر مبنی ایک سیکیورٹی بفر زون بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی