اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان کے فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر نے جمعرات کو تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کے ایران کے دورے کے دوران ہوئی۔
یاد رہے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی میں کردار ادا کر رہا ہے۔
گذشتہ روز وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا تھا دنیا کے بہت سے ممالک نے اس معاملے (ایران امریکہ کشیدگی) پر مدد کی پیشکش کی تھی، تاہم صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ’ہمیں پاکستان کے ذریعے ہی رابطہ کاری کا یہ سلسلہ جاری رکھنا ہے۔‘
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ ’میں صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ پاکستانی اس سارے عمل کے دوران بہت زبردست ثالث رہے ہیں۔ ہم اُن کی دوستی اور کاوشوں کو سراہتے ہیں، جن کی وجہ سے ہم معاہدے کے قریب پہنچے، اور وہ اب بھی (امریکہ اور ایران کے درمیان) واحد ثالث ہیں۔
