اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے صدق دل سے کوششیں کیں، ایران اور امریکا کے درمیان سیز فائر جاری ہے اور پاکستان کی خطے میں امن کے لیے کوششیں مسلسل جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ نے ہماری دو سال کی اجتماعی کاوشوں کو نقصان پہنچایا، اس صورتحال میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے غیر معمولی صورتحال ہے۔
ان کا کہنا تھا پاکستان کا جنگ سے پہلے ایک ہفتے کا بل 30 کروڑ ڈالر تھا جو اب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں نے معاشی استحکام کی کوششوں پر اثرات مرتب کئے ہیں۔
