اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دستوں نے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جہاں حزب اللہ کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ لڑائی خاص طور پر جنوبی لبنان کے اہم شہر خیام کے اطراف میں شدت اختیار کر گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خيام شہر پر کم از کم تین فضائی حملے کیے، جبکہ پیر کی صبح قصبہ یطار کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ فوری طور پر جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
