فیلڈ مارشل کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار

 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔ 

گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کے حوالے سے میڈیا میں جاری کی گئیں تصاویر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو افواج پاکستان کے ڈریس میں دیکھا گیا جو انتہائی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

 اس ملاقات کے دوران سپہ سالار کا فوجی لباس میں ہونا پاکستان کی اپنے دیرینہ برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار ہے۔

جدید تر اس سے پرانی