نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدےکا حلف اٹھا لیا

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے نہال ہاشمی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

گورنر سندھ کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن اور دیگر رہنما اور کارکنان بھی شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا تھا، صدر مملکت آصف زرداری نے ان کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

جدید تر اس سے پرانی