غزہ کے نام نہاد بورڈ آف پیس میں شمولیت فی الفور واپس لینی چاہیے، اپوزیشن اتحاد

 


لاہور (آئی آر کے نیوز): اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نام نہاد بورڈ آف غزہ سے اپنی شمولیت فی الفور واپس لینی چاہیے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے غزہ کے معاملے پر کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو نام نہاد "بورڈ آف پیس" سے اپنی شمولیت فی الفور واپس لینی چاہیے، حکومت پاکستان کو امریکی سامراج اور ٹرمپ حکومت کے تناظر میں اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے لیے پارلیمان، قومی اور جمہوری سیاسی جماعتوں اور تحریکوں کو بحث کا حصہ بنائے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو گلوبل ساؤتھ کے ممالک پر مشتمل ایک ایسے بلاک کی تشکیل کی حمایت کرنی چاہیے جو عالمی سطح پر فلسطین کے لیے آزادی اور انصاف کے مقدمے کی قیادت کرے۔

اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ ایک ایسی خارجہ پالیسی بنائی جائے جو باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہو۔

جدید تر اس سے پرانی