پاکستان کشمیریوں کیساتھ ہے، بھارت جس زبان میں بات کرے گا، اسی میں جواب دیں گے، وزیراعظم



 مظفرآباد (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، بھارت جس زبان میں بات کرے گا، ہم اسی زبان میں جواب دیں گے۔

مظفرآباد میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت جس زبان میں بات کرے گا، پاکستان اسی زبان میں جواب دے گا۔ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی شکست دی گئی جسے وہ نسلوں تک یاد رکھے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے آزاد کشمیر پہنچے ہیں ۔ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ کشمیری عوام روزانہ دنیا کو اپنی جدوجہد کی سچائی دکھا رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کسی بھی جماعت کی حکومت ہو، وفاقی حکومت کا فرض ہے کہ وہ تعاون کرے۔

جدید تر اس سے پرانی