راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی ہے۔
جیل ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی ہے۔ اس ملاقات کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ تھا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان کھرل منگل کو ملاقات کے طے شدہ دن پر کمبل، گرم ملبوسات، خیشک میوہ جات، کھجوریں لے کر جیل کی جانب جاتے دیکھے، لیکن ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔
