مائنس ون مان لیں ورنہ پوری پی ٹی آئی مائنس ہوسکتی ہے، فیصل واڈا


 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مائنس ون مان لیں ورنہ پوری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مائنس ہوسکتی ہے، اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہو گا، پی ٹی آئی کے لوگ اقتدار اور پیسے کی جنگ کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی جی (آئی ایس پی آر) کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سے لوگ سرنڈر کرچکے ہیں، بانی کی بہنوں نے وہ کام کردیا جو حکومت کو پتا نہیں تھا، بہنوں نے بتادیا کہ ملاقات نہ ہو تو بانی فرسٹریٹ ہوجاتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہپی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہوچکی ہے، پی ٹی آئی والوں کو ملک سے محبت نہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک نیا سیاسی لفظ آگیا ہے، ایسی کی تیسی، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جدید تر اس سے پرانی