نیپا پر بچہ گٹر میں گرنے کا واقعہ، تحقیقات میں بی آرٹی ریڈ لائن کی تعمیرات حادثے کی وجہ قرار

 کراچی (آئی آر کے نیوز): کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا کے قریب بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی ) کی تحقیقاتی رپورٹ سیکریٹری بلدیات کو ارسال کردی گئی، بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیرات کو حادثے کی وجہ قرار دے دیا گیا۔

سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز کے مطابق میئر کراچی کے حکم پر میونسپل سروسز نے بچے کی تلاش کا آپریشن شروع کیا، تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے کی لاش گلشن اقبال کے لنک نالے سے برآمد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ بی آر ٹی تعمیرات تھیں، بی آر ٹی کی کھدائی نے نکاسی کے نظام کو شدید نقصان پہنچایا، عارضی کور لگا کر گٹروں کو بند کرنے کی کوشش کی گئی۔

جدید تر اس سے پرانی