قانون کی حکمرانی میں ڈنمارک کا پہلا نمبر، پاکستان 130ویں نمبر پر برقرار

 قانون کی حکمرانی میں ڈنمارک کا پہلا نمبر، پاکستان 130ویں نمبر پر برقرار

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سال 2025ء رول آف لا انڈیکس میں ڈنمارک دنیا کا سب سے زیاد قانون پسند ملک قرار پایا ہے جبکہ پاکستان کی پوزیشن 130 ویں نمبر پر برقرار ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ جسٹس پروجیکٹ

  کے 2025 رول آف لا انڈیکس کے حساب سے دنیا کے بیشتر ممالک میں قانون کی بالادستی کمزور ہوئی ہے، جہاں 68 فیصد ممالک نے گزشتہ سال کے مقابلے میں زوال دکھایا۔

رپورٹ کے مطابق ڈنمارک مسلسل پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد ناروے، فن لینڈ اور سویڈن ہیں۔

دوسری جانب امریکا کی درجہ بندی 27 ویں نمبر پر آ گئی ہے، جبکہ چین 92 ویں نمبر پر پہنچ کر قدرے بہتر ہوا ہے۔  پاکستان بدستور 130 ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت 79 ویں پوزیشن پر رہا۔

فہرست کے آخر میں وینزویلا 143 ویں جبکہ افغانستان 142 ویں نمبر پر  شامل ہیں، روس اور سوڈان نے بھی نمایاں گراوٹ دکھائی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں حکومتی طاقت پر پابندیوں میں کمی اور آمریت کے رجحانات کے باعث قانون کی حکمرانی خطرے میں ہے۔

جدید تر اس سے پرانی