بھارت: آسٹریلوی ویمن ٹیم کے کھانے کے دوران چوہا نکل آیا، کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئی

 بھارت: آسٹریلوی ویمن ٹیم کے کھانے کے دوران چوہا نکل آیا، کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئی

بھارت میں ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے کے لیے موجود آسٹریلوی کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

بھارتی شہر وشاکاپٹنم میں یہ دلچسپ واقعہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ہوٹل میں کھانے کے دوران پیش آیا، ڈائننگ ٹیبل پر کھانا کھاتی کھلاڑیوں نے چوہے کو دیکھا تو چلانا شروع کر دیا۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں کے شور مچانے پر ہوٹل کا عملہ فوراً حرکت میں آیا اور چوہے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر چوہا ادھر ادھر بھاگتا رہا، کھلاڑی چوہے کو دیکھ کر بچنے کے لیے کرسیوں پر کھڑی ہو گئیں۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کھلاڑیوں نے بتایا کہ ڈنر ختم ہی کیا تھا اور جانے والے تھے کہ اچانک چوہا نکل آیا، سب نے کہا کہ چوہا چلا گیا اور وہ اچانک واپس نکل آیا جس پر سب چیخنے لگیں۔

خیال رہے کہ اس واقعے کے بعد بھارتی ہوٹل کی انتظامیہ کی صفائی کے معیار پر سوالات بھی کھڑے ہوگئے۔

 

جدید تر اس سے پرانی