بیرسٹر گوہر نے چار قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے چار قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس میں جمع کرایا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری سے استعفی دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے بانی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دینا شروع کردیا ہے، آج کا استعفیٰ سب سے اہم ہے، قبل ازیں متعدد ارکان اپن اپنی کمیٹوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی