کراچی میں موسلادھار بارش، شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پانی گھروں میں داخل

 People carry a washing machine through a flooded residential area after heavy monsoon rains in Karachi on August 27, 2020. — AFP

کراچی (آئی آر کے نیوز): کراچی میں شدید بارش نے جل تھل ایک کردیا، کئی سڑکیں ڈوب گئیں، ریڈ لائن منصوبے سمیت ادھورے ترقیاتی کاموں نے شہریوں کو دہری مشکل میں مبتلا کردیا، کورنگی میں سب سے زیادہ 148 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی 100 ملی میٹر تک بارش برس چکی ہے، ملیر لیاقت مارکیٹ سمیت کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

کراچی میں طویل انتظار کے بعد ہونے والی بارش نے میئر کراچی اور سندھ حکومت کے دعوؤں کو دھو ڈالا، شہر میں صبح سے شروع ہونے والے بارش کے سلسلے نے جل تھل ایک کردیا، شہر کے بیشتر علاقے اور مرکزی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔

شارع فیصل پر نرسری، فیصل بیس سمیت کئی مقامات پر گھٹنوں گھٹنو پانی جمع ہوگیا ہوگیا،نیشنل ہائی پر قائد آباد اور قذافی ٹاؤن کے اطراف بھی سڑکوں پر گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا،ملیر لیاقت مارکیٹ سمیت کئی علاقوں میں گھروں میں کئی کئی فٹ پانی داخل ہوگیا۔

صدر سمیت اولڈ ایریا کی بیشتر سڑکوں پر اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، نارتھ ناظم آباد کو مسلسل بارش کے باعث کلاؤڈ برسٹ جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔

ریڈ لائن منصوبے کے تعمیراتی کام کے باعث یونیورسٹی روڈ پر صفورہ، موسمیات، نیو ٹاؤن، جیل چورنگی تک صورتحال تشویشناک صورت اختیار کرگئی۔

بارش کے بعد شہر کی سڑکیں تلاب کا منظر پیش کرنے لگیں، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ادھورے ترقیاتی کاموں نے رہی سہی کسر پوری کردی۔

لیاقت آباد میں سڑک دھسنے سے مسافر بس گڑھے میں پھنس گئی، عزیز آباد میں سڑک دھسنے سے موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا، شہر کی مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے موٹرسائیکلیں خراب ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش جناح گارڈن میں 175.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، ملیر طارق بن زیاد میں 168.4 ملی میٹر، سر سید یونیورسٹی میں 152 ملی میٹر، اقرا یونیورسٹی نارتھ کراچی میں 126ملی میٹر، پی آئی پی کالونی میں 120ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

کراچی ویدر اپ ڈیٹ کے مطابق کورنگی میں 148 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، شہر کے مشرقی اور جنوب مشرقی حصے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی