9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیسز: غیر حاضر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ سمیت  9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی جب کہ فیصل آباد عدالت سے سزا یافتہ عمر ایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا زرتاج گل، کنول شوزب، شیخ راشد شفیق سمیت 14 مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم  دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ سمیت راولپنڈی ڈویژن کے تھانوں میں نو مئی کے درج 12 مقدمات کی سماعت کی۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں جیل ٹرائل پھر نا ہوسکا آئیندہ تاریخ تین ستمبر جیل ٹرائل کا حکم بھی جاری کر دیا۔

فیصل آباد عدالت سے سزا یافتہ 14 مجرمان پیش نا ہوئے ان کے وکلاء نے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کیں جو عدالت نے مسترد کرتے قرار دیا کے انہیں سزا ہوچکی حاضری معافی نہیں دی جاسکتی، انہیں پہلے سرنڈر کرنا ہوگا۔

ان 14 ملزمان میں عمر ایوب خان ، شبلی فراز ، شیخ راشد شفیق ، زرتاج گل ، کنول شوزب،رائے مرتضیٰ ،عظیم اللہ خان ،احمد چٹھہ،رائے حسن نواز، محمد جاوید ،شکیل نیازی ،چودہری آصف علی، اشرف خان اور چودہری بلال اعجاز شامل تھے۔

جو 31 ملزمان بغیر وجہ غیر حاضر ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں کل 119 گواہان ہیں ان سے 27 کے بیان ریکارڈ ہوچکے آئیندہ تاریخ پر 3 گواہوں کی طلبی کی گئی ہے۔

دیگر کیسوں میں جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ، آرمی میوزیم حملہ، صدر میں حساس بلڈنگ جلانے، مری روڈ میٹرو اسٹیشن نزر آتش کرنے، شمس آباد، مری روڈ، حساس ادارہ کی بلڈنگ پر پتھراؤ کرنے سمیت گھیراؤ جلاؤ توڑ پھوڑ کے کیسز شامل ہیں۔

ان کے حاضر ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم عمل جاری رہا، آئندہ تاریخ پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت ان11 کیسوں کے ملزمان پر  فرد جرم عائد کی جائے گی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، سابق ایم این اے صداقت عباسی وغیرہ عدالت پیش ہوئے، ضلع کچہری عدالت سماعت کے باعث سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ان کیسوں میں اس مرتبہ ملزمان بہت کم تعداد میں پیش ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔

جدید تر اس سے پرانی