پشاور (آئی آر کے نیوز): شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاوڈ برسٹ کے خدشات کے باعث بالائی خیبرپختونخوا میں 25 اگست تک کالجز اور جامعات بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق کلاؤڈ برسٹ، تیزبارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کےممکنہ خطرےکے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رہیں گے، فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور عملے کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جہاں ممکن ہو وہاں جامعات اور کالجز میں آئن لائن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔
وزیر تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی نے واضح کیا ہے کہ موسمی حالات کے باوجود طلبہ کو سہولیات و آسانی کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔