ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کتنی بار ہوسکتا ہے؟ جانئے

 Mohammad Rizwan won an important toss and opted to bat.

دبئی (آئی آر کے نیوز): ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکروں کی ممکنہ تاریخوں کا انکشاف ہو گیا ہے، جس نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں منعقد ہوگا، تاہم سیکیورٹی اور دیگر انتظامی وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ نیوٹرل وینیو پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2025 کو متحدہ عرب امارات میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے، جہاں یہ ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز ممکنہ طور پر 4 یا 5 ستمبر سے ہوگا، جس میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور میزبان یو اے ای کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

سب سے زیادہ توجہ پاک بھارت مقابلے پر مرکوز ہے، جس کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ گروپ مرحلے کا بڑا ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ اس کے بعد سپر فور مرحلے میں دونوں ٹیموں کا ایک اور ممکنہ مقابلہ 14 ستمبر کو شیڈول کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہیں تو شائقین کرکٹ کو 21 ستمبر کو ایک اور یادگار پاک بھارت فائنل دیکھنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اس طرح ایونٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کم از کم دو بار آمنے سامنے آئیں گے۔

ایشیا کپ کے مجوزہ شیڈول پر تاحال ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) یا کسی بورڈ کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیڈول کی حتمی منظوری جلد متوقع ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی