ساس سسر کو دعوت میں بلاکر زہریلے مشروم کھلاکے مارنے والی بہو پر جرم ثابت ہوگیا

 ساس سسر کو دعوت میں بلاکر زہریلے مشروم کھلاکے مارنے والی بہو پر جرم ثابت ہوگیا

ملبورن (آئی آر کے نیوز): آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کی عدالت نے زہریلے مشروم کھلا کر تین افراد کو ہلاک کرنے کے مقدمے میں خاتون کو قصوروار قرار دے دیا، ہلاک ہونے والوں میں مجرمہ کے ساس اور سسر بھی شامل تھے۔

جیوری نے اپنی سماعت کے دوران ریرین پیٹرسن نامی خاتون کو جولائی 2023 میں تین افراد کے قتل کا مرتکب قرار دیا۔ واقعہ شہر لیون گاتھا میں پیش آیا تھا، جہاں خاتون نے اپنے سسرالی رشتہ داروں کو دعوت پر مدعو کیا اور انہیں زہریلے مشروم کھلائے۔

زہرخورانی کے بعد تینوں افراد کی حالت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واقعے کے بعد سے "مشروم مرڈر" کے نام سے مشہور ہونے والے اس مقدمے نے بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی، جب کہ عدالتی کارروائی کو دنیا بھر میں میڈیا نے تفصیل سے رپورٹ کیا۔

مقدمے میں خاتون کے خلاف ناقابل تردید شواہد اور بیانات پیش کیے گئے جن کی بنیاد پر جیوری نے اسے مجرم قرار دیا۔ عدالت اب مجرمہ کو سنائی جانے والی سزا کا فیصلہ آئندہ سماعت میں کرے گی۔

جدید تر اس سے پرانی