قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، تین اہم کھلاڑی زخمی

 Pakistan team arrives home for final group match of Champions Trophy 2025

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ ہونے والے دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے، تین اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان دائیں کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جب کہ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر بھی انجری مسائل کا شکار ہیں، جس کے بعد تینوں کھلاڑیوں کی مختصر فارمیٹ کے اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر سلمان مرزا اور اسپنر صفیان مقیم کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آئندہ ماہ 20، 22 اور 24 جولائی کو شیڈول ہے۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔

ادھر ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف ترمیم شدہ شیڈول کے اعلان کے بعد، دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے بھی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اگست میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز طے ہے، تاہم دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان ون ڈے میچز کو ختم کر کے صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے انعقاد پر غور کیا جا رہا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی