ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

 

کراچی (آئی آر کے نیوز): ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے زیورات کے خریداروں میں قدرے اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 53 ہزار روپے پر آ گئی ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہو کر 3310 ڈالر پر آ گیا۔ سونے کی قیمتوں میں یہ کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب و رسد میں کمی کے باعث دیکھی جا رہی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی