ندا یاسر کی بغیر میک اپ تصویر وائرل

 

کراچی (آئی آر کے نیوز): ندا یاسر کو اُن کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ کی وجہ سے تقریباً پوری پاکستانی عوام جانتی ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ وہ بغیر میک اپ کے کیسی لگتی ہوں گی؟

حال ہی میں ندا یاسر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں انہیں بغیر میک اپ کے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ وائرل تصویر کراچی کے ایک مقامی بازار کی ہے، جہاں ندا یاسر شاپنگ میں مصروف نظر آرہی ہیں۔

تصویر دکاندار کی جانب سے لی گئی ہے، جس میں ندا یاسر نے سادہ کالا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے، جس کے ساتھ سادہ سی کالی شال اوڑھی ہوئی ہے، جب کہ اُن کے بال پونی میں بندھے ہوئے ہیں۔

ندا یاسر کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی