بجٹ میں کیا مہنگا ہوگا؟ کیا سستا ؟ کس کو ریلیف ملے گا؟ تفصیلات جانئے

 Representational Image

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): بجٹ میں 850 سی سی کی مقامی گاڑیاں، بیکری آئٹمز، کھاد اور کیڑے مارادویات مہنگی ہونے کا امکان جبکہ سگریٹ اور مشروبات سستے ہوں گے ۔ سوشل میڈیا سے ڈالر کمانے والے بھی ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی مینوفیکچرڈ کاروں پر جی ایس ٹی ساڑھے 12 سے بڑھ کر 18 فیصد ہونے کی توقع ہے، بجٹ میں پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم جبکہ  کیپٹل گین ٹیکس کی شرح  بڑھانے کی تجویزہے۔

ذرائع کے مطابق سگریٹ پر ہر سال ٹیکس بڑھانے کی روایت ختم کردی گئی ۔ مشروبات بھی سستے ہونے کا امکان ہے۔ سگریٹ اور مشروبات پر ٹیکس میں کمی کی تجویز ہے۔ بیکری آئٹمز، کھاد اور  کیڑے مار ادویات مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔آئی ایم ایف نے تینوں چیزوں پر ٹیکس لگانے پر زور دیا ہے۔  

سوشل میڈیا سے ڈالر کمانے والے بھی سرکار کو آمدن میں سے حصہ دیں گے ۔ بیرون ملک سے فری لانس آمدن کمانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل کمائی پر اضافی ٹیکس لگنے کا امکان ہے۔ سابق فاٹا ریجن کو حاصل چھوٹ ختم کرکے بارہ فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی