شوہر شادی کے لیے کئی سال تک مناتے رہے: ماہرہ خان کا انکشاف

 Meet Mahira Khan's To-Be-Husband, Salim Karim, Who Is A Wealthy Businessman And CEO Of Simpaisa

کراچی (آئی آر کے نیوز): سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر سلیم کریم انہیں کئی سال تک شادی کے لیے مناتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان حال ہی میں عید کے موقع پر ندا یاسر کے عید مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں ان کے ہمراہ ’لو گرو‘ فلم کی کاسٹ بھی شریک ہوئی۔

پروگرام کے دوران ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ جذبات کو نہیں چھپاتیں، وہ اظہار کرنے والی خاتون ہیں، کسی بھی بات کو زیادہ تر دیر نہیں چھپاتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی رومانوی شخصیت ہیں جب کہ خیالات کے اظہار کے میں بھی وہ دیر نہیں کرتیں۔

ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر سلیم کریم انہیں کئی سال تک شادی کے لیے مناتے رہے۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شوہر انہیں کافی سال سے قائل کرتے رہے تھے لیکن انہوں نے مدت نہیں بتائی۔

ان کے مطابق ان کے شوہر سلیم کریم شرمیلے انسان ہیں، وہ کیمرا کے سامنے آنا نہیں چاہتے، اس لیے ان کے ساتھ پروگرامات اور تقریبات میں کم دکھائی دیتے ہیں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ایک بار شوہر ان کے ہمراہ لندن گئے تو ہر کسی نے انہیں پہچان لیا، ہر کوئی انہیں یہی کہتا رہا کہ آپ ماہرہ سلیم کریم ہو، جس کے بعد انہوں نے ان کے ساتھ تقریبات میں جانا کم کردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے شوہر کا چہرہ ہر کسی کو یاد ہوگیا، وہ وائرل ہوگئے، اس لیے اب ہر کوئی انہیں آسانی سے پہچان لیتا ہے جب کہ ان کے شوہر شرمیلے ہیں، وہ کیمرا کے عادی نہیں۔

اداکارہ نے خواہش کا اظہار کیا کہ کاش ان کے شوہر بھی ان کی طرح حقیقی زندگی میں رومانوی، جذباتی اور جلد خیالات کا اظہار کرنے والے ہوتے۔

جدید تر اس سے پرانی