اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): یادگار شہدا جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تقریب میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے یہ اعزاز پوری قوم، مسلح افواج، خاص طور پر سول اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا اور سابق فوجیوں کے نام کیا۔
https://www.facebook.com/ISPROfficial1/videos/2845512692306990
فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز خاص طور پر ان شہدا کو خراج عقیدت ہے، جو پاکستان کے خلاف بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولاد کی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔