بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز: پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان

 'Even MS Dhoni can't help Pakistan' - Former PAK captain blames poor team selection for Champions Trophy exit image

لاہور (آئی آر کے نیوز): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف مجوزہ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ میچز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

نئی سلیکشن کے مطابق آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ شاداب خان نائب کپتان کی حیثیت سے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ کارکردگی اور مستقبل کی تیاری میں توازن قائم رکھا جا سکے۔

اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔

اس اسکواڈ میں کئی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جنہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا۔ پی سی بی کے مطابق، یہ سلیکشن آئندہ بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کے سلسلے کی کڑی ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کی میزبانی پاکستان کرے گا اور لاہور کا تاریخی قذافی اسٹیڈیم تینوں میچز کی میزبانی کرے گا۔ سیریز کے مکمل شیڈول اور دیگر تفصیلات کا اعلان جلد متوقع ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی