پولیس کو عمران خان سے 9 مئی کے مزید 12 مقدمات میں تفتیش کی اجازت مل گئی

 former prime minister imran khan arrives for hearing in an anti terrorism court atc on august 25 2022 in islamabad photo app

لاہور (آئی آر کے نیوز): لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 12مقدمات میں جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 12مقدمات میں جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دیتے ہوئے پولیس سے 26 مئی کو رپورٹ طلب کرلی۔

جدید تر اس سے پرانی