ممکنہ بھارتی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر پاکستان ایئر اسپیس کی کڑی نگرانی

 Free A silhouette of an airplane landing against a stunning golden sunset in Hamburg, Germany. Stock Photo

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): ممکنہ بھارتی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر پاکستان ایئر اسپیس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سیکورٹی کے پیش نظر ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی غیر ملکی پروازوں کی بھی نگرانی شروع کردی گئی ہے، خصوصی طور پر بھارت سے آنے والی غیر ملکی پروازوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔

مشکوک پروازوں کی خصوصی اجازت اعلیٰ سطح پر ملنے کی بعد دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر گلگت اور اسکردو کیلئے آج آپریٹ ہونے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی