پی ایس ایل 10؛ پی سی بی نے 2 میچ ری شیڈیول کردئیے


پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے جس کے مطابق دونوں میچز کی نئی تاریخ بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یکم مئی کو ملتان کا میچ لاہور منتقل کر دیا گیا ہے، یکم مئی کو  ملتان سلطانز اور کراچی کنگز لاہور میں مد مقابل ہوں گی، میچ کا آغاز سہہ پہر 3 بجے ہوگا۔

11 مئی کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ملتان میں ہوگا۔ یہ میچ 10 مئی کو ڈے میں ملتان میں شیڈول تھا۔ شیڈول میں تبدیلی کئی بار مشاورت کے بعدکی گئی، شیڈول کی تبدیلی کا فیصلہ  آپریشنل آسانی اور حالیہ ہیٹ ویو کے پیش نظر کیا گیا۔ 

پی سی بی کا کہنا ہےکہ  یکم مئی کو ملتان کے میچ کے ٹکٹ واپس کر دیے جائیں گے جب کہ لاہور میں یکم مئی کے ٹکٹ ہولڈر اب ڈبل ہیڈر انجوائے کریں گے۔ ملتان میں 10 مئی کے میچ کے ٹکٹ 11 مئی کو کارآمد ہوں گے۔


جدید تر اس سے پرانی