سعودی عرب کے تبوک اور حائل ریجن میں شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث صحرائی علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے جس کے بعد ان علاقوں میں شدید ترین ٹھنڈ پڑرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تبوک ریجن میں کالی گھٹائیں آسمان پر چھائیں جس کے بعد
موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ گھٹائیں حائل ریجن میں
بھی چھائیں جس کے بعد شدید بارش اور ژالہ باری دیکھی گئی۔ صحرا نے سفید چادر اوڑھ
لی اور علاقہ برفباری کا منظر پیش کرنے لگا۔
سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل تک موسم غیر یقینی رہے گا اور
مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، بارش اور ژالہ باری کے
بعد مختلف علاقوں میں ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا ہے