اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شمولیت کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جے یو آئی نے اسد قیصر کو اپنی شرائط سے آگاہ کیا اور اسد قیصر نے پارٹی کے بعض مرکزی رہنماؤں کو شرائط سے متعلق بتایا۔
جمعیت علمائے اسلام کی کئی شرائط وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بارے میں ہیں اور اسد قیصر نے شرائط سے متعلق وزیراعلیٰ کے پی کو باضابطہ آگاہ نہیں کیا بلکہ اسد قیصر اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے براہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ جے یو آئی نے اپنے تحفظات سےآگاہ کیا ہے، تحفظات سے متعلق عمران خان کے احکامات پرعمل درآمد ہوگا۔