وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

prime minister shehbaz sharif chairs federal cabinet meeting in islamabad on august 16 2022 photo pid

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کل منگل کے روز طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران وزارتوں کی کارکردگی پر بھی غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی طے شدہ اہم ملاقات منسوخ ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد کے بعد اب دوبارہ نیا شیڈول طے کیا جائے گا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

یہاں یہ بھی خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے بلاول بھٹو آج آسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس بھی ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

ملاقات میں بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے جبکہ دوسری جانب پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

مزید برآں، اعلیٰ سطح حکومتی اجلاس اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی