آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی آفیشلز کے نہ
ہونے پر پی سی بی کے سوال کا تاحال کوئی جواب نہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے سوال
کیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی ٹرافی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کیوں
نہیں تھی؟ جب کہ پی سی بی کے سی ای او اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹرسمیر احمد دبئی میں
موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے پی سی بی کی یادہانی کے باوجود اب
تک اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا۔
یاد ہے کہ پاکستان نے ایونٹ کے فائنل میں نمائندگی نہ دیے جانے پر
احتجاج کیا تھا بلکہ اس سے پہلے ایونٹ کے دوران آئی سی سی کی جانب سے ہونے والی بد
انتظامیوں کی نشاندہی بھی کی تھی۔