چینی کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

 — Reuters/File

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی خوردہ قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریٹیلرز کو خدشہ ہے کہ اگر ہول سیل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا تو چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

یہاں یہ بھی خیال رہے کہ رمضان سے قبل فروری میں چینی کی اوسط قومی قیمت 145 سے 150 روپے فی کلو تھی جو اب 170 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔

دوسری جانب، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پنجاب زون) کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایکس مل کی قیمت میں کوئی غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا ہے جبکہ اس میں طلب و رسد کے عوامل کی وجہ سے اتار چڑھاؤ آتا ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی