اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): ملک بھر میں رمضان کے پہلے عشرے میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چینی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ چینی مہنگی ہونے سے بیکری آئٹمز اور مشروبات بھی مہنگے ہوگئے ہیں۔
ماہرین کی جانب سے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔