پاک افغان طورخم گزرگاہ کھلوانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ جرگے میں سیز فائر پر اتفاق

 

پشاور (آئی آر کے نیوز): پاک افغان طورخم گزرگاہ کھلوانے کے لیے  دونوں ممالک کے مشترکہ جرگے میں سیز فائر پر اتفاق ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طورخم گزرگاہ پر جاری کشیدگی کم کرانے اور گزرگاہ کھلوانے کے لیے پاک افغان عمائدین پر مشتمل جرگہ ہوا جس میں  11 مارچ تک فائر بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ 11 مارچ تک سرحد کے دونوں جانب تعمیرات پر پابندی ہوگی، جرگہ ممبران 11 مارچ کو افغان فورسز کی متنازع تعمیرات کا جائزہ لیں گے اور سرحد سے متصل تعمیرات کے تنازع حل ہونے پرطورخم بارڈر کھولا جائےگا۔ 

دوسری جانب کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ طورخم گزرگاہ سے یومیہ 10ہزارافراد کی آمدورفت ہوتی ہے۔ پاک افغان طورخم گزرگاہ آج 17ویں روز بھی بند ہے اور طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے یومیہ 3 ملین ڈالر کانقصان ہوتا ہے۔ 

 

 

جدید تر اس سے پرانی