سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، علیمہ خان کو غیر حاضر ہونے کے بعد ایک بار پھر جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

JIT summons Omar Ayub, Aleema Khan over social media propaganda

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے میں عمر ایوب  جے آئی ٹی میں پیش ہو گئے جب کہ علیمہ خان کو غیر حاضر ہونے کے بعد ایک بار پھر جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو 14 مارچ 2025ء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

قبل ازیں 12 مارچ کو طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں۔

دوسری جانب، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب آئی جی اسلام آباد کی سربراہی  میں ہونے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے، جہاں ان سے سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق سوال جواب جاری ہیں۔

عمر ایوب کو بھی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے پر جے آئی ٹی میں طلب کیا گیا تھا۔

 

جدید تر اس سے پرانی