تھیٹر میں فلم سے پہلے اشتہارات کیوں دکھائے؟ شہری نے مقدمہ دائر کردیا

 


فلم سے پہلےاتنے اشتہارات کیوں چلائے؟ بھارتی شہری نے مقامی سرکاری ادارے میں شکایت درج کروا دی۔ جس کے بعد اس کو بطور تلافی 230 سے زائد ڈالرز (یعنی 75 ہزار پاکستانی روپے) ادا کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر بنگلور سے تعلق رکھنے والے ابھیشیک نام کے 31 سالہ شہری نے ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈرسل کمیشن میں مقدمہ دائر کیا جب وہ بنگلور کے پی وی آر ملٹی پلیکس میں فلم دیکھنے گیا تھا۔

ابھیشیک نے تھیٹر کے مالک کے خلاف شکایت درج کرتے ہوئے کہا کہ فلم ساڑھے 6 بجے ختم ہونے والی تھی مگر اس کو 7 بجے ختم کیا گیا۔

مدعی نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ فلم سے پہلے دو عوامی خدمات کے اعلانات اور 17 اشتہارات دکھائے گئے۔

مدعی نے کہا کہ فلم کے تاخیر سے ختم ہونے کی وجہ سے وہ طے شدہ کام مکمل کرنے سے محروم ہو گیا۔
شہری نے مقدمے میں تھیٹر کے اس غیر منصفانہ تجارتی طریقے کیلئے زرتلافی ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا جبکہ ذہنی اذیت کے لیے 57 ڈالرز اور قانونی اخراجات کے لیے 115 ڈالرز کا مطالبہ کیا۔

ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈریسل کمیشن نے اس مقدمے میں ابھیشیک کی حمایت کی اور انہیں اسے 230 ڈالر زرتلافی اور 92 ڈالرز قانونی اخراجات کی ادائیگی کا حکم دیا۔

 


جدید تر اس سے پرانی