میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں بجلی کے تاروں پر ’پل اپس‘ لگا کر ایک شخص نے سب کو حیرت میں مبتلا کر ڈالا ہے۔
سوشل میڈیا پر اکثر لوگ خطرناک اسٹنٹس کرکے
مقبولیت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک
لڑکے نے بجلی کے تاروں پر ’پل اپس‘ لگا کر سب کو حیران کردیا۔
اس خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے
پورے بھارت میں وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں اس شخص کو یوٹیلٹی پولز سےمنسلک بجلی کی
تاروں پر پل اپس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس لڑکے نے بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں پربلا
خوف وخطر ایسے پل اپس لگائے کہ سب حیران رہ گئے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’جگہ کوئی
بھی ہو، بس ٹرین کرو۔‘
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے
تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، ایک شخص نے لکھا کہ موت کے ساتھ تربیت کررہا ہے۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بجلی پیدا کرنے والی
ورزش ہے۔‘