معروف ولاگر رجب بٹ، فہد مصطفیٰ پر برس پڑے



کراچی ( آئی آر کے نیوز ): یوٹیوبر رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ کو فیملی وی لاگنگ کی مخالفت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں معروف یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہیں پہچاننے سے انکار کیا اور پھر بولا کہ سینئر اپنی عزت خود کرواتا ہے۔

رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ فہد مصطفیٰ ان کے ایک سینئر کے ساتھ بیٹھ کر یہ بات کہہ رہے تھے کہ وہ ویڈیو کے ذریعے اپنی فیملی فروخت نہیں کرسکتے۔ یوٹیوبر نے کہا کہ ڈراموں میں کام کیسے ملتا ہے کیا اس کے حوالے سےہم سب نہیں  جانتے؟

انہوں نے مزید کہا کہ سینئر وہی ہوتا ہے جو اپنی عزت خود کروائے، میں اپنا کما اور کھا رہا ہوں، کبھی کسی سے کسی بھی قسم کے رول کی بھیک مانگی۔

رجب بٹ نے فہد مصطفیٰ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ " اپنی فیملی فروخت نہ کرنے کی بات تو کرتے ہیں مگر ہاں وہ دوسروں کی فیملیز کو فروخت کررہے ہیں۔ لہذا بہتر ہے کہ فہد مصطفیٰ اپنا منہ بند رکھیں"

یوٹیوبر نے مزید کہا کہ آپ شو میں چیخ چیخ کر کہتے ہیں ’مجھے لڑکیاں چاہیں‘ کیا اُس وقت کسی گھر کو متاثر نہیں کررہے؟ ہم تو اپنے گھر میں بیٹھ کر کام کررہے ہیں۔

  

جدید تر اس سے پرانی