دنیائے فٹبال کے لیجنڈری کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایران سفر کیوں نہ کیا؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی ہے۔
غیر ملکی
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کو اے ایف سی چیمپئنز
لیگ کے پری کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کے لیے تہران جانا تھا لیکن وہ ٹیم کے ہمراہ
نہیں گئے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پراس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔
تاہم اب اس حوالے سے اصلی حقائق سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات
کے مطابق اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کے لیے کرسٹیانو
رونالڈو ٹیم کے ہمراہ تہران نہیں جاسکے جس کی بڑی وجہ ایک کیس میں انہیں 99
کوڑوں کی سزا کا ڈر ہے۔
رپورٹس
کے مطابق 2023 میں ایرانی معذور آرٹسٹ فاطمہ ہمامی نے پاؤں سے بنائی گئی پینٹنگ
کرسٹیانو رونالڈو کو پیش کی تھی جس پر رونالڈو نے خوشی سے ان کے ماتھے کو چوما
تھا۔
واضح
رہے کہ ایرانی قوانین میں اس عمل کی سخت ممانعت ہے جس کے باعث اسٹار فٹبالر کو
ایران میں 99 کوڑوں کی سزا ہوسکتی ہے۔