چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

Image

دبئی ( آئی آر کے نیوز ): چیمپئیز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں آسڑیلیا نے بھارت کے ساتھ کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے۔

دوسری جانب، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل سے قبل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک اہم پریس کانفرنس کی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ "وہ سمی فائنل میں بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کوشش کریں گے، یہاں کسی کو چپ کرانے نہیں آئے۔"

واضح رہے کہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست  دینے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں  دیا تھا۔

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ وہ شائقین کو خاموش کرانے نہیں، کھیل میں بہترین کارکردگی دکھانے پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی ٹیم بھارت کے ساتھ ہونے والے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

سمتھ نے کہا کہ بھارتی ٹیم مسلسل دبئی میں کھیل رہی ہے، لہذاٰ اس معمالے میں انکو ہم پر سبقت ہے، مگر ہم بھی بھرپور تیاری سے میدان میں اتریں گے۔

آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ بھارتی ٹیم دبئی کی کنڈیشنز کو اچھی طرح سمجھتی ہے، پچ خشک ہے جبکہ اس پر کافی گیمز بھی ہوچکی ہیں، اس لیے یہ اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ بھارت کے پاس چکرورتی سمیت اعلیٰ معیار کے اسپنرز ہیں جس کی وجہ سے مقابلہ سخت ہوگا۔

سمتھ نے مزید کہا کہ ہمیں ٹریوس ہیڈ سے بہت سی امیدیں ہیں کیونکہ وہ بڑے میچز میں ہمیشہ کارکردگی دکھاتے ہیں۔

 

 


جدید تر اس سے پرانی