اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): فروری میں برآمدات میں 5.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شماریات بیورو نے کہا ہے کہ فروری میں تجارتی سامان کی برآمدات میں 5.57 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جو کہ موجودہ مالی سال میں پہلے منفی رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔ برآمدات میں سست روی معاشی پالیسی سازوں کو پریشان کرسکتی ہے۔
فروری میں برآمدات 2.44 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 2.58 ارب ڈالر تھیں، ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 17.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہاں یہ بھی خیال رہے کہ اکتوبر 2024 میں برآمدی آمدنی میں اضافہ ایک ہندسے تک گر گیا اور اگلے مہینوں میں اس کی رفتار بتدریج کم ہوتی گئی اور آخر کار فروری میں منفی رجحان کا باعث بنی۔