مقدمات کی تفصیلات، جنید اکبر کی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر فریقین سے جواب طلب

Pakistan Tehreek-i-Insaf (PTI) provincial president and MNA Junaid Akbar Khan addresses a gathering. — Facebook@Junaid Akbar Khan/File

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اسلام آباد ہائیکورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان تحریکِ انصاد (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔ چئیرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں، وکیل نے استدعا کی کہ جنید اکبر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

بعد ازاں، عدالت نے وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر فریقین کو جواب کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

 

جدید تر اس سے پرانی